نئی دہلی،17اگسٹ(ایجنسی) مرکزی وزیر وی کے سنگھ کی بیوی سے بلیک میلنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے. وی کے سنگھ کی بیوی بھارتی سنگھ نے اس سلسلے میں کیس درج کروایا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ پردیپ چوہان نامی ایک شخص نے ان سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا.
پردیپ چوہان نے بھارتی سنگھ کو فون پر دھمکی دی کہ اگر وہ دو کروڑ نہیں دیتی ہے تو اس کے پاس کچھ آڈیو
اور ویڈیو کلپ ہے جنہیں وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈال کر دے گا جس سے آپ (بھارتی سنگھ کے) خاندان کی بدنامی ہوگی. پردیپ چوہان رشتہ دار کا دوست بتایا جا رہا ہے. معاملہ دہلی کے تغلق تھانے میں درج کر لیا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق اس کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی پولیس اس معاملے پر کچھ بھی بولنے سے بچ رہی ہے. مانا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس نے معاملے کو حل کرنے کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے جو بلیک میلر کو پکڑے گی-